غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں ایل این جی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں ایل این جی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد:  غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ایل این جی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت بڑے کاروبار کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ایل این جی ایندھن کا سب سے سستا ترین ذریعہ ہے اور بڑے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ اس میں حصہ لے اور اسی سلسلہ میں اگلے کچھ ہفتوں میں اس ضمن میں مزید پیشرفت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق 600 ملین کیوبک فٹ ایل این جی یومیہ درآمد کی جاتی ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملتی ہے اور گیس پر مشتمل پیداواری پلانٹس پوری طرح کام کر رہے ہیں، 1200 گیس سٹیشن نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں