امریکہ نے 64 سال بعد ایران میں فوجی بغاوت میں مداخلت کرنے کی خفیہ دستاویزات شائع کردیں

امریکہ نے 64 سال بعد ایران میں فوجی بغاوت میں مداخلت کرنے کی خفیہ دستاویزات شائع کردیں

 تہران: امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ آرکائیو   کی جانب سے 18 اگست 1953 کو ایران میں فوجی بغاوت کے لئے امریکی مداخلت کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کردیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارناکے مطابق جمعرات کو جاری ہونے والی خفیہ دستاویزات میں 64 سال پہلے ایران میں ہونے والی فوجی بغاوت کے حوالے سے خفیہ آپریشن کی تفصیلات شامل ہیں۔

حالیہ دستاویزات سے پہلے بھی ایران میں فوجی بغاوت کے حوالے سے امریکی اور برطانوی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے اہم انکشافات کئے جاچکے تھے۔

واضح رہے کہ 18 اگست 1953 ایران میں وزیراعظم ڈاکٹر مصدق کی سربراہی میں اس وقت کی حکومت کو فوجی بغاوت اور امریکی حمایت کے ذریعے ہٹا دیا گیا جس کے بعد میجر جنرل فضل اللہ زاہدی نے ملک میں حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری لی۔

مصنف کے بارے میں