محمد عامر بھارت سے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو گئے

محمد عامر بھارت سے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو گئے

لندن:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 18 جون بروز اتوار کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا ۔ اس میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر مکمل طور پر فٹ ہو گئے اور فائنل میچ کیلئے قومی ٹیم کو دستیاب ہو ں گے ۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ  محمد عامر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ محمد عامر نے آج قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس بھی کی جس میں مکمل فٹ نظر آ ئے ۔

یاد رہے کہ محمد عامر کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ پر ایک اور بائیں ہاتھ کے باؤلر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ایونٹ کے گروپ میچ کے دوران بھی چیمپیئن باؤلر محمد عامر پٹھوں میں تکلیف کی وجہ سے اپنا باؤلنگ اسپیل مکمل نہیں کر پائے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں