نیویارک مسجد نذر آتش کرنے کی منصوبہ بندی پر 20 سال قید کی سزا

نیویارک مسجد نذر آتش کرنے کی منصوبہ بندی پر 20 سال قید کی سزا

نیو یارک: امریکی عدالت نے نیویارک میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شہری کو 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سگنال مائونٹین کے رہائشی 65 سالہ رابرٹ ڈوگارٹ کو ایک مسجد میں آگ لگانے کی غرض سے انٹرنیٹ پر دیگر افراد کو بھرتی کرنے کا الزام تھا جس پر اسے 235 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ڈوگارٹ پر فروری میں ایک شخص کو فیڈرل سول رائٹس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کیلئے اکسانے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آزادانہ عبادت کا بنیادی حق حاصل ہے اور موجودہ انتظامیہ اس حق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

مصنف کے بارے میں