داماد سے تفتیش کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ برہم ہو گئے

داماد سے تفتیش کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ برہم ہو گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر اعلی جیرڈ کُوشنر سے روس کی امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق تفتیش کے سربراہ رابرٹ مولر نے بھی پوچھ گچھ  کی ہے ۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کےمطابق ،مولر نے کوشنر سے روسی مداخلت کے بارے میں تفتیش کی ہے, علاوہ ازیں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے کوُشنر کے مالی امور سے وابستہ شخصیات کو بھی اس میں شامل کیا ۔

اپنے داماد کی تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ سمجھنا بالاتر ہے کہ اس معاملے میں ہیلری کلنٹن اور ان کے اہل خانہ کو تفتیش سے دور رکھا جا رہا ہے اور میرے خاندان کو ہی صرف ملوث کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں