ساتھ نہ دینے پر سعودی عرب اور امارات کی مراکش کیخلاف نفسیاتی جنگ‎

ساتھ نہ دینے پر سعودی عرب اور امارات کی مراکش کیخلاف نفسیاتی جنگ‎

ریاض: مراکش نے قطر سعودی عرب تنازعے میں غیر جانبدار رہنے اور دوحہ کے لیے غذائی اشیا بھیجنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سعودی عرب کے العربیہ چینل نے نفسیاتی جنگ شروع کرتے ہوئے مغربی صحارا کو ایک آزاد علاقہ قرار دیا ہے، جس پر مراکش نے قبضہ کر رکھا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت نے سن انیس سو پچھتر میں مغربی صحارا کو مراکش کا حصہ تسلیم کیا تھا۔ ابوظہبی ٹیلی ویږن نے بھی اپنے ایک پروگرام میں مراکش کا ایک ایسا نقشہ دکھایا جس میں مغربی صحارا کا علاقہ شامل نہیں ہے۔

مراکش نے، قطر کے ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے تنازعے میں غیر جانبدار رہتے ہوئے دوحہ کے ساتھ تعلقات توڑنے سے گریز کیا ہے۔

مراکش کے اخبارات و جرائد نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ موقف کو رباط سے باج وصول کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں