شمالی کوریا کیخلاف جنگ سے بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں: جیمز مٹیس‎

شمالی کوریا کیخلاف جنگ سے بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں: جیمز مٹیس‎

واشنگٹن: فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ جیمز مٹیس نے امریکی کانگریس میں ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف ممکنہ جنگ کے، علاقے کے عوام کے لئے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، جنگ سے بچنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور وہ مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد پر توپ، ٹینک اور میزائل تعینات کر دیئے ہیں جن سے سیول کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور ان کو تباہ کئے جانے سے قبل بھی جنوبی کوریا کے دارالحکومت کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے میزائل اور جوہری پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ امریکہ نے شمالی کوریا کے ان پروگراموں کو عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں