فیس بک کمنٹس میں جی آئی ایف بٹن متعارف

نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی سو شل میڈیا ویب سائٹ ”فیس بک “ نے کمنٹس کیلئے نیا ”جی آئی ایف “ بٹن متعارف کرا دیا جس کی مدد سے آپ جی آئی ایف امیجز کو اب کمنٹس میں بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

فیس بک کمنٹس میں جی آئی ایف بٹن متعارف

نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی سو شل میڈیا ویب سائٹ ”فیس بک “ نے کمنٹس کیلئے نیا ”جی آئی ایف “ بٹن متعارف کرا دیا جس کی مدد سے آپ جی آئی ایف امیجز کو اب کمنٹس میں بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔
ویسے تو فیس بک پر 2015 سے ایسی اینیمیٹڈ تصاویر کو پوسٹ کرنا ممکن ہے مگر کمنٹس میں صارفین کے لیے ایک مخصوص بٹن دینا ضرور ایک نئی چیز ہے۔فیس بک کے مطابق ' ہر ایک کو جی آئی ایف سے محبت ہے اور گزشتہ سال ہی صارفین نے 13 ارب اینیمیٹڈ اتصاویر ایک دوسرے کو ارسال کیں۔ہم جانتے ہیں کہ لوگ انہیں کمنٹس میں استعمال کرنا چاہتے ہیں، توقع ہے کہ لوگ اپنے جذبات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرسکیں گے'۔یہ جی آئی ایف کمنٹ بٹن کی آزمائش مارچ سے کی جارہی تھی مگر اب یہ فیس بک کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
یہ بٹن بالکل اسی طرح کام کرے گا جیسے فیس بک میسنجر میں کرستا ہے، جس سے صارفین کو ٹرینڈنگ جی آئی ایف کو برا?ز کرنے اور مخصوص تصاویر کو سرچ کرنے کا موقع مل سکے گا۔مگر یہ بات ضرور ہے کہ یہ فیچر سامنے آنے کے بعد موجودہ نیوز فیڈ بالکل بدل کر رہ جائے گا جہاں ان اینیمیٹڈ تصاویر کی بھرمار ہر جگہ نظر آنے لگے گی۔