آئی سی سی نے روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

اوول :آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اپنے اختتامی مراحل میں ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کے روز ہونے والا فائنل اس معرکے کا آخری میچ ہو گا ۔ دونوں تیؐیں جیت کیلئے میدان میں اتریں گیں ۔ بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی برتری ہو گی کیونکہ بھارت نے پول میچ میں پاکستان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 124 رنز سے شکست دی تھی ۔ قومی کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں کیونکہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا ۔اتوار کے روز ہونے والے اس کانٹے دار میچ کیلئے   نے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ کے فائنل میچ میں امپائرنگ کی ذمے داریاں جنوبی افریقہ کے میریس ایرسمس اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو انجام دیں گے۔

آئی سی سی نے کہا کہ یہ دونوں تحمل مزاج امپائر ہیں اور اتوار کو بڑے تعداد میں شائقین کی اسٹیڈیم میں موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی صلاحیت بہت کارآمد ثابت ہو گی۔53 سالہ ایرسمس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں بھی امپائرنگ کی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دی تھیں اور اتوار کو ہونے والا میچ بحیثیت امپائر ان کا 71واں ون ڈے میچ ہو گا۔44سالہ رچرڈ کیٹل برو کا 72واں ون ڈے میچ ہو گا اور انہوں نے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

میچ کے دوران آسٹریلیا کے روڈ ٹکر ٹی امپائر ہوں گے جبکہ ریزرو امپائر سری لنکا کے کمار دھرماسینا ہوں گے۔ میچ ریفری کے فرائض سابق آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ بون انجام دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں