کراچی ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام،2 ملزمان گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام،2 ملزمان گرفتار

کراچی: ا یف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ملزمان کے نام عرفان احمد اور ذیشان حیدر ہیں۔

عرفان احمد سہارا ایکسچینج کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جبکہ نجی ایئرلائن کا ملازم ذیشان حیدر کرنسی دبئی اسمگل کرنے میں مدد فراہم کررہا تھا۔

اسمگل ہونے والی کرنسی کی مالیت 10کروڑ90لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ رقم کو ضبط کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔