بھارت سے فائنل میچ جیتنے کیلئے عمران خان بھی میدان میں آ گئے

بھارت سے فائنل میچ جیتنے کیلئے عمران خان بھی میدان میں آ گئے

اسلام آباد : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا اتوار کے روز کھیلا جائے ۔ اس میچ سے قبل سابق کرکٹرز قومی کپتان سرفراز احمد کو بھارت کیخلاف میچ  جیتنے کے گر سکھا نے میں مصروف ہے ۔ سابق کپتان عمران خان نے بھی اس کام میں آگے آگے نظر آئے جنہوں نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا کہ  چیمپئنز ٹرافی کہ  پاکستانی ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نی چاہیے۔

نجی ٹی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرفراز احمد ایک دلیر کپتان نکلا ہے جس کی پرفارمنس نے مجھے بے حد متاثر کیا ۔ ”میں سرفراز احمد کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوا ہوں ، وہ ایک دلیر کپتان نکلا ہے“۔
عمران خان نے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کی طاقت بالنگ ہے اور بھارت کی طاقت اس کی بیٹنگ لائن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پہلے کھیل کر بڑا سکور کر دیا جو وہ کر سکتے ہیں تو ہماری ٹیم دباﺅ میں آجائے گی جس سے میچ ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے.

یاد رہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں اور بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں ۔ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو چاروں شانے چت کیا جبکہ بھارت نے آسان حریف بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں زیر کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں