ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے
کیپشن: ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ منائی ، فوٹو ٹؤیٹر

اسلام آباد: ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔کراچی،لاہور،اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں نمازعید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔نیونیوزکی جانب سے اہل وطن کو عید مبارک۔
میٹھی میٹھی ڈشز بنیں گی ،میل ملاقاتوں کاسلسلہ شروع ہوگا۔گرمی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ،،کیونکہ محکمہ موسمیات پہلے ہی ملک کے بیشتر حصوں میںعید کے ایام میں بارش کی نوید سنا چکا ہے ۔

ملک بھر میں نماز عید کی ادائیگی کا سلسلہ جاری۔۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ،رحمان ملک نے فیصل مسجداور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد کے ناظم آباد پار ک میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا۔
اہل وطن کی عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جلد صحت یاب کرے۔پاکستان کو امن کی ضرورت ہے۔رحمان ملک نے کہا۔
پاکستان کولسانی وفرقہ وارانہ آگ میں جھونکنےکی سازش ہورہی ہے۔دوہمسایہ ممالک پاکستان کےخلاف سازش میں ملوث ہیں ۔رحمان ملک نے کہا۔ملا فضل اللہ کی ہلاکت اچھی بات ہے۔افغان حکومت کو ملافضل اللہ کوپاکستان کےحوالےکرنا چاہیےتھا۔