سعودی عرب روس کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھنا چاہتا ہے، سعودی ولی عہد

سعودی عرب روس کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھنا چاہتا ہے، سعودی ولی عہد
کیپشن: محمد بن سلمان نے افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کی

ماسکو: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی عالمی منڈی میں روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے کیونکہ یہ تعاون پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔

پیوٹن نے ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی عرب کے ولی عہد کو بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ان کی شرکت پر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان پر حملے کےبعد پہلی بار آفیشل طور پر محمد بن سلمان کی کسی بڑی شخصیت سے اہم ملاقات ہوئی ہے ۔