کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
کیپشن: Image Source: SpeechBD Twitter Account

لاہور: کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کا آغاز کل لاہور سے گا۔

تفصیلات کے مطابق ، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے استحصال اور مہنگائی کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے، آئی ایم ایف کی غلامی اور مہنگائی کیخلاف کل لاہور سے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

قیصر شریف نے مزید کہا کہ صبح دس بجے مال روڈ پر احتجاجی مارچ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے۔ ملک گیر تحریک کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔