عمران خان کے دماغی معائنے کا کمیشن بنایا جائے, مریم اورنگزیب

عمران خان کے دماغی معائنے کا کمیشن بنایا جائے, مریم اورنگزیب
Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور : ترجمان مسلم لیگ ن  مریم اورنگزیب نے قومی کرکٹ ٹیم کو ریلوکٹا کہنے کے وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ بھارت کےخلاف اہم میچ پرپوری قوم اپنی ٹیم کو دعائیں دے رہی ہے جبکہ نالائق اعظم اپنی ٹیم کو ریلو کٹا کہہ رہے ہیں۔


ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کے دماغی معائنے کا کمیشن بنایا جائے، اہم ترین میچ میں ٹیم کے حوصلے بڑھائے جانے چاہیے نہ کہ حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

انہوں وزیر عظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہرکھلاڑی قوم کا فخرہے اور انشاءاللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

یادرہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ سرفراز احمد کو بھارت سے جیت کے لیے ریلوکٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔