ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو 337 رنز کا ہدف دےدیا

ورلڈ کپ :بھارت نے پاکستان کو 337 رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

مانچسٹر :مانچسٹر میں بارش ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ روک دیا گیا، بھارت نے4 وکٹوں کے نقصان پر 46.4اوورز میں305رنز بنا لیے، ویرات کوہلی 71 اور وجے شنکر 3 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ کا  اہم ترین میچ بارش کے باعث روک دیا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابلہ ہیں ۔ بارش سے قبل بھارت نے4 وکٹوں کے نقصان پر 46.4اوورز میں305رنز بنا لیے ہیں،ویرات کوہلی 71 اور وجے شنکر 3 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، لوکیش راہول 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری اسکور کرتے ہوئے 140 رنز کی اننگز کھیلی۔پانڈیا 26 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، ایم ایس دھونی صرف ایک رن بنا سکے ۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اوروہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد عامرنے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ 

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل ہیں۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔