بلاول ، مریم ملاقات میں حکومت کیخلاف مل کر چلنے پر اتفاق

بلاول ، مریم ملاقات میں حکومت کیخلاف مل کر چلنے پر اتفاق
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور:بلاول بھٹوزرداری نے ا عتزازاحسن کی رہائشگاہ پرمیڈیاسے گفتگو میں کہا کہ مریم نواز سے ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے اور عوام کو مہنگائی کے سونامی سے نجات دلائیں گے۔ کٹھ پتلی حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کروں گا۔ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے، عوامی مسائل کے حل کیلیے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کیلیے تیارہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے روز نواب شاہ سے عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کروں گا، چوروں ، لٹیروں اور ڈاکوؤں کیلیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لائی گئی ملک کو معاشی خودکشی نہیں کرنے دیں گے، حکومت کو موقع دے رہاہوں، عوام دوست بجٹ پیش کرے۔


انہوں نے کہا کہ آئی ایف ایم فیصلہ کررہاہے کہ ہمارا وزیرخزانہ کون ہوگا؟ اس وقت ہمارے سامنے عوام دشمن بجٹ ہے حکومت نے ہر جگہ عوام پر ٹیکس لگایا کہیں ریلیف نہیں دیاگیا، غریبوں ، کسانوں اور عوام کیلیے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں۔ 


ن لیگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا نظریہ ہے اورن لیگ کا اپنا نظریہ ہے، مریم نواز ن لیگ میں ایک نئی قیادت ہیں، وہ پنجاب کے عوام کا دکھ ہے، میں نے ،مریم نواز اور دیگر نوجوان قیادت نے لمبی سیاسی اننگز کھیلنی ہے۔