لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
کیپشن: Image Source: ISPR Web site

راولپنڈی : پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیئے گئے۔ 


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلز کے تبادلے کر دئیے گئے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینیر ان چیف ہوں گے۔


آئی ایس پی آرکے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نئے ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے۔