ورلڈکپ :بھارت نے پاکستان کو 89 سے شکست دے دی

ورلڈکپ :بھارت نے پاکستان کو 89 سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

اولڈ ٹریفورڈ: بھارت نے ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کو 89 سے شکست دے دی ، فخرزمان 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 سے شکست دے دی ، بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کے 302 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 40 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز ہی بنا سکی۔

اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، فخرزمان 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ امام الحق 18 گیندوں پر صرف 7 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے،بابر اعظم 40 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

تجربہ کاربیٹسمین محمد حفیظ 9 اور شعیب ملک صفر پر آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 12 رنز پر بولڈ ہوگئے، عماد وسیم 46 اور شاداب خان 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے وجے شنکر، یادیوو اور پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔