اسلام آبادسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں5.7شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آبادسمیت ملک کے بالائی علاقوں میں5.7شدت زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک کے بالائی علاقوںمیں5.7شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس دور ان لوگ لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔

اسلام   آباد، راولپنڈی، مردان، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ، تیمر گرہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی ایک سو بارہ کلومیٹر اور مرکز تاجکستان تھا۔