کورونا سے متاثر لاہور کے 61 علاقے آج رات بارہ بجے سے بند ہو جائیں گے

کورونا سے متاثر لاہور کے 61 علاقے آج رات بارہ بجے سے بند ہو جائیں گے
کیپشن: ڈی ایچ اے فیز 5 کے تمام بلاک سیل کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کابینہ کمیٹی نے لاہور میں 61 مقامات سیل کرنے کی منظوری دے دی۔ عسکری ٹین، ڈی ایچ اے فیز ون اور فائیو مکمل بند ہوں گے۔ پنجاب کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر نے شرکت کی۔ رام نگر اسٹریٹ نمبر 23، چودھری بلڈنگ، قلعہ گجر سنگھ، عبدالکریم روڈ، عثمانیہ کالونی اور رائل پارک کو سیل کیا جائے گا۔

کریم پارک بلاک 3، 2 اور 4، امین پارک سٹریٹ نمبر ایک کو بھی سیل کیا جائے گا، جوہر ٹاؤن بلاک بی اور ایف 2 سیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ کینال ویو سوسائٹی بلاک بی کو بھی سیل کیا جائے گا۔ واپڈا ٹاؤن بلاک ایف 2 اور جی کو بھی سیل کیا جائے گا۔ پی سی ایس آئی آر بلاک 2 بی، عسکری 10 مکمل سیل ہوگا۔

ڈی ایچ اے فیز 5 کے تمام بلاک سیل کیے جائیں گے۔ غوثیہ کالونی، الحمد کالونی، طارق کالونی کیولری گراؤنڈ شیراز ولاز سیل کرنے کی منظوری دی گئی، بلال کالونی داروغہ والا، جلو موڑ، دھوبی محلہ بھی سیل ہوگا۔

باٹا پور بلاک اے، بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ، مناواں، حسین پورہ، کوٹھی سٹاپ اور ڈی ایچ اے فیز ون مکمل سیل کیا جائے گا۔ قائد ملت کالونی کچا راوی روڈ، گجا پیر روڈ تاج پورہ، شاہ عالم کالونی سٹریٹ نمبر 2 شام کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ علی محمد پارک، اسٹریٹ نمبر 3، نظام آباد بلاک ای کو سیل کیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 839 ہوگئی۔