متنازع علاقے میں کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے، چین

متنازع علاقے میں کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے، چین
کیپشن: چینی فوجیوں پر حملے کے نتیجے میں بھارتی افواج میں سنگین تصادم ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

بیجنگ: چین نے متنازع علاقے لداخ میں فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فورسز نے چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ژاؤ لی جیان نے بتایا کہ چینی فوجیوں پر حملے کے نتیجے میں چینی اور بھارتی افواج میں سنگین تصادم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کی افواج کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں جھڑپیں ہوئیں ہیں جن میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

سال 1975 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔