پی ایس ایل سکس میں آج ملتان اور کوئٹہ کے درمیان میچ ہو گا

Multan Sultan, Quetta Gladiators

دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہو گا ، میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سکس کے سُپر مقابلے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 108 رنز بنائے تھے ۔ پشاور زلمی نے 109 رنز کا ہدف 11 اوورز میں حاصل کیا ۔ پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی 26 گیندوں پر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

دوسرے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی ، ایک سو انسٹھ رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم ایک سو چالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور کا ٹاپ آرڈر مکمل ناکام رہا ۔ سہیل ، فخر ، حفیظ سب نے فلاپ شو دیکھایا ۔ ٹم ڈیویڈ نے تھوڑی مزاہم کی لیکن 46 رنز پر وہ بھی ہمت ہار گئے ۔ لاہور کی پوری ٹیم 140 رنز پر آوٹ ہو گئی ۔