فردوس عاشق اعوان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے، وسیم عباس

فردوس عاشق اعوان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے، وسیم عباس

لاہور،پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔

اداکار وسیم عباس نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی ۔ شو کے دوران انہوں نے میزبان کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

میزبان نے وسیم عباس کو ایک دلچسپ صورتحال پیش کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کشتی میں 3 افراد بیٹھے ہیں ایک فردوس عاشق اعوان ، ایک جاوید چوہدری اور ایک وسیم عباس، لیکن کشتی میں اچانک ہی اعلان کیا جاتا ہے آپ 3 افراد میں سے کسی ایک کو اترنا پڑے گا بصورت دیگر کشتی الٹ جائے گی۔

وسیم عباس کا کہنا تھا کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فردوس صاحبہ ہم تینوں کو الٹادیں گی کیوں کہ ان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔