جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد لینا خان کو اہم عہدہ سونپ دیا

جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد لینا خان کو اہم عہدہ سونپ دیا
کیپشن: جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد لینا خان کو اہم عہدہ سونپ دیا
سورس: فوٹو/بشکریہ نیو یارک ٹائمز

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد خاتون کو اعلیٰ وفاقی ریگولیٹری اتھارٹی ’’فیڈرل ٹریڈ کمیشن‘‘ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے 32 سالہ لینا خان اس عہدے پر فائز ہونے والوں میں سب سے کم عمر ہیں۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے سربراہ کے لیے ایما زون، فیس بُک، ایپل اور گوگل کی ناقد لینا خان کا انتخاب کر لیا ہے۔ 32 سالہ پاکستانی نژاد ماہر قانون لینا خان کی بطور سربراہ فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی منظوری سینیٹ نے بھی رائے شماری کے ذریعے دیدی ہے۔

a6169f261116ad865b6c8f0681d3786b

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لینا خان لندن میں پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئیں اور جب وہ 11 سال کی ہوئیں تو والدین نے لندن سے امریکا میں سکونت حاصل کرلی۔ لینا خان کولمبیا یونیورسٹی کے لاء اسکول میں پروفیسر رہی ہیں تاہم انہیں شہرت ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ایمازون کیخلاف مقالے ’’ایمازون اینٹی ٹرسٹ پیراڈوکس‘‘ سے ملی تھی۔

لینا خان گوگل، فیس، ایپل اور ایمازون سمیت کئی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اینٹی ٹرسٹ ہونے پر کافی تنقید کرتی آئی ہیں جب کہ 2019 اور 2020 میں بھی انہوں نے ہاؤس جوڈیشری اینٹی ٹرسٹ پینل کے وکیل کی حیثیت سے دو طرفہ تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ لینا خان امریکا کے ریگولیٹری اتھارٹی ’’ایف ٹی سی‘‘ کی سب سے کم عمر سربراہ بن گئی ہیں۔