اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، روز ویلٹ ہوٹل واجبات کی ادائیگی کیلئے گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، روز ویلٹ ہوٹل واجبات کی ادائیگی کیلئے گرانٹ منظور
سورس: file photo

اسلام آباد، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اےکو روز ویلٹ ہوٹل واجبات ادائیگی کیلئے17.3ملین ڈالر ‏فراہمی اور سرکاری ٹی وی چینلز، نیوزایجنسی کیلئے27کروڑ 40 لاکھ روپےکی گرانٹ منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ‏میں خیبرپختونخوا کو پاسکو ذخائر سے5لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی سمری منظور کی گئی جب کہ ‏کےپی کیلئے 5 لاکھ میٹرک ٹن درآمدی گندم بھی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختص کی گئی۔

اجلاس میں این جی اوز، این پی اوز پالیسی2021 کی منظوری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نئی پالیسی ‏سےحقیقی تنظیموں کو سماجی،اقتصادی ترقی میں متحرک کردارکاموقع ملےگا۔

ملکی ذخائر کو تقویت دینےکیلئے30لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمدکرنے اور پی آئی اےکوروزویلٹ ‏ہوٹل واجبات ادائیگی کیلئے17.3ملین ڈالرفراہمی کی منظوری دی۔

کمیٹی نے گلگت بلتستان کوگندم پرسبسڈی کیلئے1.37ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ، وزارت صنعت ‏کواخراجات کی مدمیں32ملین، ایس این جی پی ایل واجبات ادائیگی کیلئے1.6ارب سپلیمنٹری ‏گرانٹ کی منظوری دی۔

اسی طرح سرکاری ٹی وی چینلزاورنیوزایجنسی کیلئے27کروڑ40لاکھ روپے، پاک افغان بارڈرپرلگائی ‏گئی باڑ کیلئے57کروڑکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ میری ٹائم امورکواخراجات کی ‏مدمیں5.63کروڑکی سپلیمنٹری گرانٹس اور پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی کیلئے14کروڑ50لاکھ ‏کی گرانٹ منظور کی گئی۔

پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 2 ارب46 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ، پاکستان ٹامک انرجی ‏کمیشن کواخراجات مد میں83.4کروڑکی گرانٹ اور کراچی کوسٹل پاورکےیونٹ ون اور2کیلئے49ارب ‏روپے کی منظوری دی گئی۔