پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کا شدید ردِعمل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی ٹی آئی کا شدید ردِعمل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما چوہدری فواد حسین  نے کہاہے کہ پوری شدت سے اس آدھی رات کی ڈکیتی کو مسترد کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافہ نے مڈل کلاس کو تباہ کر دیا ہے، اس نا اہل ٹیم کیخلاف عوام احتجاج میں ساتھ دیں۔

 https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1537140318675603460?s=20&t=SaaUgMYqdjIUbd4O4FY2uA

 پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بھی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ روس نے دنیا کے درجنوں آزاد ممالک کو بے پناہ سستا تیل بیچ ڈالا،  ہم یہاں بھکاریوں کے وینٹی لیٹر پر جا پڑے، روس کے سفیر نے بھی اب تو کہہ دیا کہ سستا تیل بیچنے کو تیار ہیں ۔
https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1537148722513059840?s=20&t=SaaUgMYqdjIUbd4O4FY2uA

واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے  15روز میں تیسر ی بار عوام  پر پٹرول بم گرا دیا ،پٹرول کی قیمت میں 24روپے 3پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا  ،نئی قیمت 233روپے 89پیسے ہوگئی ،ڈیزل  بھی 59   روپے 16 پیسے فی لٹر  مہنگا ہوگیا ،ڈیزل کی فی لٹر قیمت 263 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کا تیل 29 روپے 39 پیسے فی لٹر  مہنگا کیا گیا ۔

خیال رہے کہ 15 دن میں ڈیز ل کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ جبکہ  پٹرول کی قیمت میں 84  روپے کا اضافہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں