حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے : پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے : پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالا  اضافہ مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن اسلام آباد کے ترجمان نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ آج تک ملکی تاریخ میں اتنا بڑا اضافہ نہیں ہوا، حکومت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے  15روز میں تیسر ی بار عوام  پر پٹرول بم گرا دیا ،پٹرول کی قیمت میں 24روپے 3پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا  ،نئی قیمت 233روپے 89پیسے ہوگئی ،ڈیزل  بھی 59   روپے 16 پیسے فی لٹر  مہنگا ہوگیا ،ڈیزل کی فی لٹر قیمت 263 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کا تیل 29 روپے 39 پیسے فی لٹر  مہنگا کیا گیا ۔

خیال رہے کہ 15 دن میں ڈیز ل کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ جبکہ  پٹرول کی قیمت میں 84  روپے کا اضافہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں