’رانا صاحب جو کر سکتے ہیں کر لیں، میں اب آ گیا ہوں‘ مونس الٰہی ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے

’رانا صاحب جو کر سکتے ہیں کر لیں، میں اب آ گیا ہوں‘ مونس الٰہی ایف آئی اے دفتر پہنچ گئے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اپنے خلاف درج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے میں پیش ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر وہ اپنی گرفتاری دینے کیلئے گزشتہ روز بھی ایف آئی اے کے دفتر آئے تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا تھا کہ رانا صاحب جو کر سکتے ہیں کر لیں، میں اب آ گیا ہوں، میں خود ایف آئی اے کے دفتر پہنچا ہوں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمونس الٰہی کیخلاف 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اس میں نامزد ملزمان نواز بھٹی اور مظہر اقبال انہیں گرفتار بھی کیا تھا۔ 
مونس الٰہی کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا، ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا جبکہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں