پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، عدالت اس اضافے کو کالعدم قرار دے۔ 
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا اور پیٹرول 24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 59 روپے فی لیٹر مہنگا کیا۔ 
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے پہلے بھی کئے اب بھی کریں گے، قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کو اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں