بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد

بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی درخواست پر سماعت کی۔ 
دوران سماعت لیگی رہنماءطارق فضل کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں یونین کونسلز 101 ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے ہم نے 50 یونین کونسل پر الیکشن کرانے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 50 یونین کونسلز کا نوٹیفکیشن موجود ہی نہیں ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ یہ ضمنی انتخابات روکے جائیں۔ 
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ 
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو کسی صورت نمائندگی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

مصنف کے بارے میں