ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھسیٹ کر معاملہ دوبارہ زندہ کر رہے ہیں: شیخ رشید

ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھسیٹ کر معاملہ دوبارہ زندہ کر رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکو راج نے 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کا اضافہ کر کے غریب کو 2 ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’ڈاکو راج نے 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کا اضافہ کر کے غریب عوام کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔ حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔‘ 

3dbf1226b4f9df4f4c8b2080915be5bd


ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا ’(ن) کی جگہ (ش) کو لانا ماسٹر پلان تھا۔ ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔ ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے۔ حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔‘ 

6872b653298ee5bda70560eda4d49db3


انہوں نے مزید کہا ’آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔ امپورٹڈ اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔ غیر آئینی فیصلے، معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔‘ 

1a0523d2825fefadee22654c0071fd0c

مصنف کے بارے میں