منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی کے شریک ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی کے شریک ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ضلع کچہری اسلام آباد میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے لہٰذا ملزمان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ 
دوسری جانب مونس الٰہی آج صبح دوبارہ ایف آئی اے آفس پیش ہو گئے، وہ گزشتہ روز ایف آئی اے آفس پہنچے تھے جس پر انہیں حکام نے آج صبح کا وقت دیا تھا۔ وہ بغیر ضمانت لئے ایف آئی اے کے دفتر پہنچے جہاں ان کو گرفتاری کا خدشہ بھی لاحق ہیں۔ 
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمونس الٰہی کیخلاف 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے اس میں نامزد ملزمان نواز بھٹی اور مظہر اقبال انہیں گرفتار بھی کیا تھا۔ 
مونس الٰہی کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا، ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا جبکہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں