حکومت کا مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا

حکومت کا مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی صارفین کو دیا گیا ریلیف بھی ختم کر دیا۔

لیسکو انتظامیہ نے وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر 5 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت صارفین کو  5 روپے فی یونٹ رعایت دی جاتی تھی۔

مصنف کے بارے میں