پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نےانسداد دہشت گردی  عدالت میں پیش ہو کر  وارنٹ گرفتاری  کے خلاف ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروادئیے ۔

عدالت سےریلیف ملنے کے بعد میاں محمو د الرشید نے کہا کہ احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق سمجھ سے بالا تر ہے ، میاں محمود الرشید  نے عبوری ضمانت کیلیے  دو مقدمات میں ضمانتیں مچلکے جمع کرائے ۔

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو  ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا ،   انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔