تگڑے شو کیلئے ہو جائیں تیار ،کب شروع ہو گا ؟عمران خان نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی

تگڑے شو کیلئے ہو جائیں تیار ،کب شروع ہو گا ؟عمران خان نے اسلام آباد میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تگڑے شو کیلئے تیار ہو جائیں ،کیونکہ اگر آج ہم نے سٹینڈ نہ لیا تو آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں کہا جو کرا یا امریکہ نے کرایا ہے ،ڈونلڈ لو کی دھمکی سے آج پاکستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں ،امریکی سفارتخانہ لوگوں کو بلا بلا کر میٹنگ کرتا تھا ،کہ عمران خان کو راستے سے ہٹا دو ۔

عمران خان نے کہا بیرونی سازش کا پتہ چلے پر طاقت رکھنے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی تھی ،جس کیلئے شوکت ترین کو بھی بھیجا تھا ،انہیںپیغام پہنچایا گیا تھا کہ یہ نیوٹرل رہنے کا وقت نہیں کیونکہ اگر آج بھی ہم نے سٹینڈ نہ لیا تو آئندہ بھی یہ ہی ہوتا رہے گا ۔

آخر میں عمران خان نے کارکنوں کو تگڑے شو کیلئے تیار رہنے کا بھی کہا لیکن یہ تگڑا شو کب ہو گا اس وقت کا وقت نہیں بتا یا ۔