عمران خان کی بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے ملاقات

عمران خان کی بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے ملاقات

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھارتی پارلیمنٹ(لوک سبھا) کے رکن ششی تھرور نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران خان سے بھارتی لوک سبھا کے رکن کی سربراہی میں بھارتی وفد کی ملاقات
تحریک انصاف کے ویژن اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

عمران خان نے بھارت وفد کو پی ٹی آئی کی کاوشوں اور کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر بھی بات کی اور ششی تھرو رنے عمران خان سے پاناما لیکس کیس کے بارے میں بھی استفسار کیا۔

بھارتی رکن نے اس موقع پر عمران خا ن کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، علیم خان اور عون چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے.