مردم شماری کرنے والوں کو کتے پڑ گئے،ایک شخص گرفتار

مردم شماری کرنے والوں کو کتے پڑ گئے،ایک شخص گرفتار

وہاڑی: ملک بھر میں مردم شماری زور وشور سے جاری ہے ،مردم شماری کے دوران شمار کنندگان اور ایک حساس ادارے کے اہلکار کو کتوں نے کاٹ لیا جس پر کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کے نواحی علاقہ موضع موہل میں حساس ادارے کا ایک جوان ارباب مردم شماری کرنے والوں کے ساتھ تعینات تھا،اس دوران اسے کترے نے کاٹ لیا جس پر اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا اور مردم شماری کا کام بھی روک دیا گیا۔


واقع کی اطلاع ملتے ہی لڈن پولیس نے کاروائی کر کے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیااور مقدمہ درج کر لیا،دوسری طرف وہاڑی کے علاقے فاضل پور مردم شماری ڈیوٹی کے دوران شمار کنندگان کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا دونوں متاثرہ شخصو ں ہسپتال داخل کر دیا گیا