اقوام متحدہ نے اسرائیل کو نسل پرست اور متعصب ریاست قرار دے دیا

 اقوام متحدہ نے اسرائیل کو نسل پرست اور متعصب ریاست قرار دے دیا

واشنگٹن: اقوام متحدہ نے اسرائیل کو نسل پرست اور متعصب ریاست قرار دے دیا۔اسرائیل کی سفاکانہ پالیسیوں پر اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینیوں پر نسلی تعصب مسلط کر رکھا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام عالم اسرائیل کا بائیکاٹ کرے اور پابندیاں بھی عائد کی جائیں۔ یہ رپورٹ دو امریکی پروفیسرز کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اقلیتوں کو دباتی اوران پرظلم کرتی ہے، اسرائیل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کا مرتکب قرار پایا ہے۔ اسرائیل ایک متعصب ذہنیت کا ملک ہے۔ اسرائیل نسل پرستی کو فروغ دیتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے
اقوام متحدہ کی کمیشن برائے اکنامک اینڈ سوشل ویلفیئر کی جانب سے اسرائیل نسل پرست ریاست قرار۔ESCWA کی رپورٹ کے اجرا کی تقریب یواین کمیشن کے بیروت ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی۔جہاں کمیشن کی چیئرپرسن ریما خلاف کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے،،جس نے فلسطینیوں پر ایک تعصبی حکومت قائم کی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے کمیشن کی جانب سے اپنی نوعیت کی یہ پہلی رپورٹ ہے، جو ای ایس سی ڈبلیو اے کے18 ممبر ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ہے کہ اسرائیلی ریاست کے نسل پرستی کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔