ملتان میں وکلا نے غریب سائیکل سوار کی پٹائی کر دی

ملتان میں وکلا نے غریب سائیکل سوار کی پٹائی کر دی

ملتان: وکلا ء عوام کو انصاف دلانے کی بجائے سڑکوں پر شہریوں پر ظلم ڈھانے لگے۔ ملتان میں وکلا نے غریب سائیکل سوار کی پٹائی کر دی، سائیکل سوار نے وکلا اور موٹرسائیکل سوار کو ایکسیڈنٹ کے دوران جھگڑے سے روکا تو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کبھی ججوں سے جھگڑاتو کبھی پولیس سے ہاتھا پائی اور اب غریب شہری بھی وکلا گردی کا شکار ہونے لگے۔ملتان کے کلمہ چوک میں رش ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار وکیل کی گاڑی سے کیا ٹکرایا کہ قیامت ہی آگئی ،وکلا نے آؤدیکھا نہ تاؤ موٹر سائیکل سوار پر چڑھائی شروع کردی ،ایک راہ گیر سائیکل سوار نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی اور وکلا کو لڑائی سے روکاتو اس کی بھی شامت آگئی ۔وکلا ،، غریب شخص پر لاتوں گھونسوں اور تھپڑ برساتے رہے اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

مصنف کے بارے میں