پی ایس ایل نے خوشیوں کی پٹاری کھول دی

پی ایس ایل نے خوشیوں کی پٹاری کھول دی

لندن: قومی فٹبال شائقین کے لیے ایک کے بعد ایک خوشخبری ، ایک طرف برازیلین لیجیڈ رونالڈینیو بے تاب ہیں تو دوسری طرف برطانوی گول کیپر ڈیوڈ جیمز نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی۔ جولائی میں کراچی میں ہونے والی فٹ بال لیگ میں اب دو عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ان ایکشن ہونگے۔تفصیلات کے مطابق فٹبال شائقین کے وارے نیارے ہوگئے ۔
پی ایس ایل نے خوشیوں کی پٹاری کھول دی ، جولائی میں کراچی میں ہونے والی فٹ بال لیگ میں اب دو عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ان ایکشن ہونگے۔ ڈیوڈ جیمز بھی کسی سے کم نہیں ، معروف کلبز مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی نمائندگی کرنے والے گول کیپر 572پریمیر لیگ میچز میں ان ایکشن ہوئے ، 170مقابلوں کے دوران ان کے خلاف حریف ٹیم گول نہ کرسکی اور یہ ریکارڈ آٹھ سال تک ان کے نام رہا۔
لیگ کی انتظامیہ مزید کھلاڑیوں سے رابطے میں ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں کئی اور نامور کھلاڑی بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔