شیروں کا رکھوالا کتا

شیروں کا رکھوالا کتا

لاہور:جانوروں کی دوستی کا انسانوں کے ساتھ تو سنا تھا اور کتوں کی وفاداری تو ویسے ہی انسانوں کے ساتھ مشہور ہیں لیکن اب کتوں کی وفاداری شیروں کے ساتھ بھی ہو گئی ہے ایسا ہی کچھ ہوا ہے امریکی ریاست اوہائیو میں جہاں سنسناٹی زو اینڈ بوٹنیکل گارڈنز میں گزشتہ ماہ ایک شیرنی نے 3 مادہ بچوں کو جنم دینے کے بعد ان سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد چند دن تک چڑیا گھر کے ملازمین نے شیرنی کے ان بچوں کا خود ہی دھیان رکھا لیکن اب اس مقصد کے لیے پالتو کتے کو رکھ لیا گیا ہے۔ یہ کتا اس وقت صحیح معنوں میں شیرنی کے بچوں کی کل وقتی آیا بنا ہوا ہے جو نہ صرف ان کے کھانے پینے اور آرام کا خیال رکھتا ہے بلکہ انہیں دیواروں اور پتھروں پر چڑھنے کےلیے سہارا بھی دیتے ہوئے ان کی تربیت بھی کرتا ہے۔
چڑیا گھر نے اس چوکیدارکتے اور شیرنی کے بچوں کی ویڈیو بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ بھی کردی ہے۔