لاہور اور گردونواح میں آج بھی مطلع ابرآلود , ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کا مزاج بدل دیا

لاہور اور گردونواح میں آج بھی مطلع ابرآلود , ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کا مزاج بدل دیا

لاہور: مختلف علاقوںمیں بادلوں کی آنکھ مچولی آج بھی جاری ہے. کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگرشہروں میں برفباری اوربارش کے بعد آج مطلع صاف ہے تاہم سردی کی شدت بھی برقرار ہے ،موسم کاحال بتانے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

کوئٹہ ،زیارت اور بلوچستان میں گزشتہ روز کی برفباری اور بارش کے بعد آج موسم انتہائی سرد ہے. کراچی میں گرمی سراٹھانے لگی ، شہر میں شمال مغرب سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 22کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی.آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے. موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے.

مصنف کے بارے میں