جرمن وزارت خزانہ میں دھماکا خیز مواد والا پیکٹ برآمد

 جرمن وزارت خزانہ میں دھماکا خیز مواد والا پیکٹ برآمد

برلن: جرمن پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت برلن میں وزارت خزانہ کی عمارت میں ایک ایسا پیکٹ ملا، جس میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔


پولیس نے بتایا کہ اس پیکٹ اور اس میں رکھے گئے بارودی مواد کی شناخت وزارت خزانہ کے ڈاک کے شعبے میں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اگر اس پیکٹ کو کھولنے کی کوشش کی جاتی، تو اس وجہ سے ہونے والے دھماکے کے باعث کئی افراد شدید زخمی ہو سکتے تھے۔

نیوویب ڈیسک< News Source