فوجی عدالتوں کا معاملہ،پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو گیا

فوجی عدالتوں کا معاملہ،پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو گیا

اسلام آباد: فوجی عدالتوں کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو گیاجس کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ سپیکر ایاز صادق  کا کہنا ہے کہ  پی پی پی کے نو نکات میں سے چار پر اتفاق رائے ہو گیا ہے فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ  پارلیمانی جماعتیں ایک پیج پر آگئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر تیار ہیں۔

 ملکی حالات کو پیش نظر فوجی عدالتوں کی مد ت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ملٹری کورٹس کیلئے آئینی بل ترمیم کے بعد کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، مانیٹرنگ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔سپیکر کے مطابق مذہب کا تنازع ختم کرنے کے لیے 2015 کے بل پر اتفاق رائے کیا گیا ہے ،ترمیمی بل سوموار تک قومی اسمبلی سے پاس کرلیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں