فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع پر راضی ہیں، اعتزاز احسن

فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع پر راضی ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کی جس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ  فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پراتفاق رائےہواہے۔اس معاملےپرہمارے تحفظات تھےجو دورہوگئے.ہمارے نکات کو تسلیم کرلیاگیا.بلاول نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی تجویزدی تھی.توقع کرتےہیں کہ کمیٹی بنےگی توبلاول کےمطالبےکےمطابق ہوگی.فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع پر راضی ہیں.عبارت طےہوچکی ہے، اسے ایکٹ میں تبدیل کرناہے.مسودہ پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا.ملٹری کورٹس میں سیشن ججزکےلیےہم نےاصرار نہیں کیا.

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پھرثابت ہواہےجمہورت کےنتائج ہمیشہ اچھےنکلتےہیں.دوتہائی اکثریت سےبل پاس ہوسکتا تھا.اتفاق رائے سے بل پاس ہوتواس کی خوبصورتی زیادہ ہوتی ہے.اس بات پراتفاق ہوا کسی خاص مذہبی طبقے کو نشانہ نہیں بنایاجائےگا.