شفاعت علی کی فلمی دنیا میں دبنگ انٹری

شفقت علی کی فلم دنیا میں دبنگ انٹری

 شفاعت علی کی فلمی دنیا میں دبنگ انٹری

لالی ووڈ: شفاعت علی مومنہ درید کی بنائی جانے  والی  فلم پرواز ہے جنون میںاہم  کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر شامل ہیں۔فلم میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔شفقت علی نے  بتایامجھے ماضی میں بھی فلموں کی پیشکش ہوئیں لیکن میں نے انھیں سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ میں کوئی ایسا پروجیکٹ نہیں کرنا چاہتا تھا جو کوئی اثر چھوڑنے میں ناکام ہوجائے اور اب جیسا کہ فلم پرواز ہے جنون  پاکستان ایئرفورس کے اشتراک سے بنائی جارہی ہے تو مجھے یہ فلم کرنی تھی۔

اس سوال پر کیا کہ کیا ان کی وائرل ویڈیوز ہی ان کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہونے کی وجہ بنیں، شفاعت علی نے کہا انٹرینٹ نے بلاشبہ بہت اہم کردار ادا کیا، ٹی وی کا دور ختم ہوچکا ہے اور اب 5 انچ کی اسکرین کا دور ہے۔لوگوں کو 36 سیکنڈز کے اندر مواد چاہیے ہوتا ہے اور میرے خیال میں یہی حقیقت ہے، میں نے یہ سب کیا اور اب میں یہاں ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی پوری کاسٹ اور میرے درمیان گہرے تعلقات بن گئے ہیں اور ہر کوئی ایک دوسرے کے لیے بہت مددگار ہے۔

ساتھ ہی انھوں نے انکشاف کیا کہ 'میں نے کبھی ایسے کسی سیٹ کا تجربہ نہیں کیا، جہاں اتنی زیادہ جسمانی ورزش ہوتی ہو اور چونکہ ہم سب اپنے کرداروں میں بالکل ڈھل گئے ہیں، لہذا مجھ میں بہت تبدیلی آئی ہے، میں اسے ایک ایڈونچر سے بھرپور پروجیکٹ قرار دوں گا۔

فلم پرواز ہے جنون کی دیگر کاسٹ میں شمعون عباسی، شاز خان، مصطفیٰ چنگیزی اور نئے اداکار سنکدر ونسنٹ خان شامل ہیں، جبکہ کبریٰ خان بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم پرواز ہے جنون رواں سال ریلیز ہوگی، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔