اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان ممکنہ صلح کےلیے پیش رفت ہوئی ہے

اسداورویناتنازع؛قصوروارکاتعین ہوگیا

 اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان ممکنہ صلح کےلیے پیش رفت ہوئی ہے

کراچی: اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان ممکنہ صلح کےلیے پیش رفت ہوئی ہے۔ اس معاملے میں قصور زیادہ اسد کاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ لاوا تھا جو پھٹ گیا۔ مفتی نعیم نے کہاکہ اس تنازعہ میں دو بچوں کی زندگی تباہ ہوسکتی تھی۔ مفتی فہیم نے مزید کہاکہ کچھ معاملات پر دونوں کے درمیان صلح ہوئی ہے۔ مفتی نعیم کاکہناتھاکہ خلع ہمارے مطابق مکمل نہیں ہوا۔ مفتی نعیم نےبتایاکہ اسد خٹک خرچہ ہمارےپاس جمع کروائیں گے۔

اس سے قبل جامعہ بنوریہ میں اسد خٹک اور وینا ملک نے مفتی نعیم سے ملاقات کی تھی اور اپنے تنازعہ سے متعلق کھل کر گفتگو کی تھی۔ مفتی نعیم کا کہناتھاکہ یہ ملاقات پہلے سے طے تھی اور معاملات کو درست کرنے کےلیے پوری کوشش کی گئی۔ انھوں نے اسد خٹک کو تین ماہ کا وقت دیا ہے اور اس دوران وہ وینا کو خرچہ بھی بھیجواتے رہیں گے۔