برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح 41سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح 41سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن: برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح 41سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔


یہ بات قومی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں کہی گئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق 31جنوری کے اختتام تک بے روزگاری کی شرح 4.8فیصد سے گر کر 4.7فیصد ہو گئی۔ جو 1975ءکےبعد بے روز گاری کم ترین سطح ہے۔

قبل ازیں مختلف جائزوں میں بے روزگاری کی شرح 4.8فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی۔

نیوویب ڈیسک< News Source