اگر کھلاڑیوں پر فکسنگ الزام ثابت ہو گئے تو انہیں جیل بھیجا جائے گا، چوہدری نثار

اگر کھلاڑیوں پر فکسنگ الزام ثابت ہو گئے تو انہیں جیل بھیجا جائے گا، چوہدری نثار

اسلام آباد:اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں فکسنگ کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ کیس کی تفتیش ایف آئی اے کر رہی ہے اور اگر کوئی کھلاڑی اس مکروہ کام میں ملوث پایا گیا تو اس کی جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
 وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس سے پورے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ پی ایس ایل کو متنازعہ بنا دیا گیا جس سے ہم پوری دنیا میں بدنام ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ  بار بار اسپاٹ فکسنگ کے واقعات ہونا ہماری کمزوری ہے، 3 کھلاڑیوں کے واقعہ کے بعد ہمیں اس معاملے کو سختی سے نمٹنا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ یا چند کھلاڑیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے شرمندگی کا باعث ہے. پی سی بی کے ساتھ ایف آئی اے بھی اپنی تفتیش کرے گا کیونکہ پی سی بی کی تفتیش میں ملوث کھلاڑی کو صرف معطل ہی کیا جاسکتا ہے لیکن ایف آئی اے کی تفتیش میں جو ملوث پایا گیا اسے جیل بھیجا جائے گا.